i کھیل

باکسنگ فیڈریشن کا عاشہ ممتاز کیلے کیش انعام کا اعلان، سپورٹس بورڈ کی انکوائری رپورٹ جانبدارنہ قرار ، پابندی یکسر مستردتازترین

October 01, 2024

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ایشین جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلے کانسی کا تمغہ جیتنے پر عائشہ ممتاز کیلے کیش انعام نواز دیا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی انکوائری رپورٹ کو مکمل جانبدرانہ قرار دیتے ہوے فیڈریشن عہدداران پر عاد پابندی کو یکسر مسترد کردیا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود کی صدارت میں فیڈریشن جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عائشہ ممتاز کی ایشین جونیر چیمپین شنپ میں شاندار کارکردگی پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے رویے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے ایک باکسرکے سرکاری پاسپورٹ پر اٹلی میں روپوش ہونے کے واقعہ کی آڑ میں بے بنیادی رپورٹ کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا جس نے سرکاری پاسپورٹ پر اولمپک کوالیفائرز کے لیے اٹلی کا سفر کیا جس کے پاس اپنے محکمے کا این او سی موجود تھا ۔ اجلاس میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی آئینی ترامیم ، مالی سال 2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری سمیت بیگم عشرت اشرف کے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی چیئرپرسن کے طور پر انتخاب کی توثیق کی گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی