i کھیل

بابراعظم انا چھوڑیں، فارم کیلئے سینئرز سے رہنمائی لیں، ظہیر عباس کا مشورہتازترین

April 19, 2025

سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس نے بابر اعظم کو بیڈ پیچ سے نکلنے کیلئے سینئرز سے بات کرنے کا مشورہ د یا ہے ۔ایک انٹرویو میں ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ بابر یا تو شرمیلے یا انا پرست ہیں جو کسی سے رہنمائی نہیں لے رہے، موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے انہیں سینئر کھلاڑیوں سے مشورہ لینا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ سابق بھارتی بیٹر اظہرالدین نے 90-1989 کے دورہ پاکستان میں مجھ سے رائے لی تھی، میں نے انہیں بیٹنگ گرپ بدلنے کا مشورہ دیا تھا جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئی تھی۔ظہیر عباس نے بابراعظم کی بیٹنگ تکنیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ میچز میں وہ جلد بازی میں شاٹس کھیلتے ہوئے آٹ ہو رہے ہیں، تکنیکی مسائل پر توجہ دیں اور سینئرز سے رہنمائی لیں تاکہ فارم میں واپس آ سکیں، اسی طرح یونس خان نے ایک موقع پر بری فارم سے چھٹکارہ پانے کیلئے اظہر الدین کے مشورے پر عمل کیا تھا۔دوسری جانب سابق کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ بابراعظم اس وقت بیڈ پیچ سے گزر رہے ہیں، ایسے میں ہر کسی کا ان کو مشورے دینا درست رویہ نہیں، کھلاڑی کو بیڈ پیچ سے نکلنے کیلئے سب سے ضروری یہ ہے کہ بنیادی کرکٹ پر واپس جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی