i کھیل

بابر اعظم برانڈ بن چکے، شاید اسی چیز کا پریشر لے رہے ہیں،محمد رضوانتازترین

February 14, 2025

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے بابر اعظم ایک برانڈ بن چکے ہیں اور شاید وہ اسی چیز کا پریشر لیتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے بولرز کی کارکردگی یقینی طور پر تشویشناک ہے، ہمیں فیلڈنگ اور ڈیتھ اوورز میں بولنگ کو بہتر کرنا ہوگا، تاہم جیت کیلئے پوری کوشش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم تسلسل تو ہمارے کلچر کا حصہ ہے، ہم زمبابوے کے خلاف بھی ویسا کھیلتے ہیں جیسا آسٹریلیا سے کھیلتے ہیں ۔ محمد رضوان نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پانچ پانچ اوور کا پلان لے کر چلے جس میں کامیابی ملی، میری بھی قوم کی طرح ہمیشہ بابر سے توقع ہوتی ہے وہ بڑا اسکور کرے، بابر اعظم پر بھی اس بات کا پریشر ہوتا ہے، امید ہے وہ جلد بڑا اسکور کریں گے۔شاید قسمت بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی، جنوبی افریقا کے خلاف بابر اعظم نے اچھا اسٹارٹ لیا پھر وکٹیں گر گئیں، ہم نے بابر اعظم کو پلان کے تحت اوپن کروایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب ایک مکمل پیکج تھا جس کو ہم مس کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی