معروف اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ کراچی جیسا بھی ہے مگر مجھے اس شہر سے محبت ہے۔علی عباس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کراچی میں رہنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو لوگ رہتے ہیں وہ ملک کے مختلف حصوں سے یہاں کام کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں، کوئی لاہور سے آیا ہے تو کوئی فیصل آباد سے آیا ہے اور کوئی پشاور سے آیا ہے، مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ یہاں رہتے ہیں۔اداکار کا کہنا ہے کہ میں جب بھی یہ بات کرتا ہوں تو لاہور والے لوگ ناراض ہوتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ تم ایسے کیوں کہتے ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے مجھے اس شہر سے بہت محبت ہے، چاہے یہاں کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں یا یہاں پر گندگی ہے لیکن یہی وہ شہر ہے جس نے مجھے زندگی میں آزادی دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی