i کھیل

اتنی بڑی تعداد میں کراڈ سپورٹ کی توقع نہیں تھی، ایسا محسوس ہوا گھر پر کھیل رہے ہیں،رحمان اللہ گربازتازترین

February 22, 2025

افغانستان کے کرکٹر رحمان اللہ گرباز نے کہا ہے کہ ہم اتنی بڑی تعداد میں کراڈ سپورٹ کی توقع نہیں کررہے تھے، ایسا محسوس ہوا کہ ہم اپنے گھر پر کھیل رہے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد مکسڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز کا کہناتھاکہ سب سے پہلے تو یہاں بڑی تعداد میں سپورٹ کرنے پر کراڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم اتنی بڑی تعداد میں کراڈ سپورٹ کی توقع نہیں کررہے تھے، ایسا محسوس ہوا کہ ہم اپنے گھر پر کھیل رہے ہیں، کراچی کا اسٹیڈیم پورا بھرا ہوا تھا اور ہمیں سپورٹ تھی، امید ہے ایک دن ہم اپنے ملک میں بھی کرکٹ کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ میچ سب کے سامنے ہے ہم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں، یہاں سے جو مثبت باتیں ہیں وہ لے کر آگے جائیں گے، منفی باتوں کو یہیں چھوڑ دیں گے۔ افغان کرکٹر کا کہنا تھاکہ کراچی کی وکٹ آج ہماری توقع کے بالکل برعکس تھی، ہم تھوڑا سلو وکٹ کی توقع کررہے تھے لیکن بطور پروفیشنل ہمیں ہر وکٹ کیلئے تیار رہنا چاہیے، ایسی وکٹ پاکستان، خاص طور پر کراچی میں پہلی بار دیکھی۔رحمان اللہ گرباز کا کہناتھاکہ افغانستان دنیا کی ہر ٹیم کو شکست دے چکی ہے، ہم جیتیں تو وہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، ایسا نہیں کہ ایک یا دو ٹیم کو ہرایا، ہر ٹیم کو ہرا چکے ہیں، ہماری بولنگ اچھی ہے مگر ہمارے بیٹرز بھی کافی اچھے ہیں، رحمت شاہ نے آج اچھا کھیلا، اگر ان کے ساتھ کوئی بیٹر کھڑا ہوتا تو فرق پڑ سکتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط ٹیمیں مضبوط انداز میں ہی کم بیک کرتی ہیں اور ہم کم بیک کریں گے، ہمارے پاس دو میچز ہیں اور ہمارے چانس باقی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی