i کھیل

آسٹریلیا کو ایک اور دھچکا،شین ایبٹ ایشز اوپنر سے باہر، ہیزل ووڈ فٹ قرارتازترین

November 14, 2025

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی فاسٹ بالر شین ایبٹ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ کو سکین کے بعد فٹ قرار دے دیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ پِرتھ میں ایشز ٹیسٹ کے لئے مخصوص ببلنگ بندش کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو جوائن کریں گے، ہیزل ووڈ نے ہیمسٹرنگ میں کھچا کی شکایت کی تھی لیکن سکین سے پتہ چلا کہ چوٹ معمولی نوعیت کی ہے، وہ پہلے ٹیسٹ کیلئے اپنی تیاری معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شین ایبٹ کو ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی ہے، وہ پِرتھ ٹیسٹ میں انتخاب کے لئے اہل نہیں ہوں گے اور آنے والے ہفتوں میں ری ہیب کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی