سینئر اداکارہ اسما عباس نے کینسر جیسے موذی مرض کا شکست دینے اور اس بیماری میں گزارے گئے کٹھن لمحات کا ذکر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔اپنے ویلاگ میں اداکارہ اسما عباس نے بتایا کہ ،جب مجھے کینسر ہوا تو میرے ساتھ کچھ عجیب و غریب معاملات پیش آرہے تھے جن میں ایک بڑی وجہ خون کا بہائو تھا۔اسما عباس نے بتایا کہ میں دن بہ دن اپنی طبیعت کو دیکھ کر پریشانی میں مبتلا ہوتی چلی گئی بعدازاں میں نے اپنی ڈاکٹر سہیلی کے مشورے سے راولپنڈی کے اسپتال کا رخ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ،مختلف ٹیسٹ اور بائیوپسی کے بعد جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو اس دوران میں کراچی میں شوٹنگ میں مصروف تھیں جسے ترک کرکے میں نے پنڈی کے اسپتال کا رخ کرلیا۔اس مشکل گھڑی میں اسما عباس نے بیٹی زارا نور عباس کے بھرپور ساتھ کی تعریف کرتے ہوئے اپنی گفتگو کو جاری رکھا اور مزید بتایا کہ اس دواران زارا ہر لمحے میرے ساتھ موجود رہی، دوران علاج کیموتھراپی اور ریڈی ایشن جیسے مشکل ترین مراحل کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن میری بیٹی نے میرا بے حد خیال رکھا۔موذی مرض کو شکست دینے کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ اس بیماری سے چھٹکارا جب ہی ممکن ہے جب انسان خود ہمت کرے اور میں نے بھی ایسا ہی کیا علاج کے ساتھ ساتھ میرا حوصلہ بلند تھا جس نے مجھے کینسر جیسی بیماری سے نجات دلوائی۔اداکارہ کے مطابق خدا نے جب کینسر جیسے موذی مرض سے انہیں ایک بار نہیں بار بار بچایا تو انہیں محسوس ہوا کہ خدا ان سے پیار کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی