اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم،عالمی معیار کے جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ کے قریب جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔منصوبے کیلئے ای بڈنگ کے ذریعے بولیاں طلب کر لیے گئی۔سی ڈی اے کی جانب سے جاری ٹینڈر دستاویزات کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم منصوبہ ای پی سی موڈ کے تحت تعمیر کیا جائے گا،جبکہ بولی دہندگان کیلئے بارہ کروڑ روپے کی بڈ سیکیورٹی لازمی قرار دی گئی ہے۔ٹینڈر کے مطابق بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ سولہ فروری دو ہزار چھبیس مقرر کی گئی ہے،جبکہ ٹینڈر کا عمل مکمل طور پر الیکٹرانک بڈنگ کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک بڑا اقدام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی