پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ پی ایس ایل میں 3 بار کی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائز نے آسٹریلوی کرکٹر الیکس کیری کو جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈرڈیوسن کی جگہ جزوی طور پر شامل کیا تھا۔تاہم لیگ کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں انکی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے باعث وہ بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے دستبردار ہوگئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی منیجمنٹ کے مطابق روسی وین ڈر ڈسن ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی