i کھیل

اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن وفد کی وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی سے ملاقات ،کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کیلے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانیتازترین

April 19, 2025

اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن (آ ئی او اے) کے ایک وفد نے وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت اسلام آباد اولمپک کے جنرل سیکریٹری رضوان الحق رازی نے کہ جبکہ نائب صدر اوج ظہور اور ڈپٹی سیکرٹری پرویز بٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کھیلوں کی سہولیات تک نوجوانوں کی رسائی بڑھانے، مقامی کھلاڑیوں کے لیے معاونت کو مضبوط کرنے، اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر انتظام وینیوز کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

سیکریٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی نیکھیلوں کے فروغ کیلئے اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہوے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ محی الدین وانی نے کہا کہ حکومت کے وژن کے مطابق اسلام آباد کے نوجوانوں کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی تمام سہولیات بغیر کسی تاخیر کے فراہم کی جائیں گی تاکہ کھیلوں کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن وزارت آئی پی سی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ اسلام آباد میں ایک جامع اور فعال کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی