i کھیل

اسکاٹش جونیئر اسکواش چیمپئن محمد مصطفی، عدنان سہیل وطن واپس پہنچ گئےتازترین

January 06, 2026

اسکاٹش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے والے قومی کھلاڑی محمد مصطفی اور عدنان سہیل کی وطن واپس پہنچ گے۔ قومی جونیرکھلاڑیوں کی وطن واپسی پر انکا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔چیمپئن کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے، جنہوں نے نوجوان ہیروز کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں محمد مصطفی نے انڈر 13 جبکہ عدنان سہیل نے انڈر 15 کیٹیگری کے ٹائٹلز اپنے نام کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی