i کھیل

اس طاقت کا کیا فائدہ؟ ماریہ بی رفح کی حالت زار پر اشکبارتازترین

May 30, 2024

نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی 28 مئی کو ملک بھر میں یوم تکبیر منانے والے پاکستانی حکمرانوں کی رفح کی حالتِ زار دیکھ کر بھی خاموشی اختیار کرنے پر آبدیدہ ہوگئیں۔چند روز قبل فلسطین کے شہر رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے سے ہر جانب آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خیموں میں موجود معصوم فلسطینی زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔اس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں جلے ہوئے اور سر کٹے بچوں کو دیکھ کر ہر آنکھ آشکبار ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے رفح کے حالات کو دیکھنے کے باوجود حکمرانوں کی خاموشی پر انہیں اللہ کے سامنے جوابدہ ہونے کا خوف جگایا۔ماریہ بی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ،چند دن قبل رفح پر حملہ ہوا اور 28 مئی کو پاکستان میں یوم تکبیر منایا گیا، لیکن اس طاقت کا کیا فائدہ؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی