پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارتی کپتان ایم ایس دھونی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔سرکاری ٹی وی پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہناتھ تھا کہ بھارت کے لیجنڈ کپتان ایم ایس دھونی جیسا لیڈر جن کی قائدانہ صلاحیتوں کے سب معترف ہیں وہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب ہونے والی پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔ثنا میر نے کہا کہ جن 15 پلیئرز کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، چاہے آپ ایم ایس دھونی یا پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو کپتان بنائیں کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔سابق کپتان ثنا میر نے کہا کہ اس ٹیم کا انتخاب کنڈیشنز کی بنیاد پر نہیں کیا گیا تھا، اس لیے کوئی بھی اس ٹیم کے ساتھ کچھ نہیں کرسکتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی