پشاور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے تعمیر نو منصوبے میں تاخیر، لاگت میں مزید 1 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔محکمہ کھیل کی جانب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 سال گزرنے کے بعد بھی اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل نہیں ہوئی۔دستاویزات کے مطابق ار باب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نو کا کام 2018 میں شروع ہوا تھا، اس وقت ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ لگایا گیا تھا۔ 2021 میں منصوبے کی لاگت بڑھ کر 1 ارب 94 کروڑ تک پہنچ گئی، دستاویز کے مطابق 2024 میں منصوبے کی لاگت تیسری دفعہ بڑھا کر دو ارب 31 کروڑ کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی