پاکستانی اوپننگ بیٹر فخر زمان نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد پریکٹس کا آغاز کر دیا۔اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہاکہ پریکٹس کا پہلا روز کافی مشکل رہا، اگلے تین، چار روز میں مکمل ردھم میں آ جائوں گا، کوشش ہو گی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائوں اور ٹیم کو فائنل میں پہنچائوں۔واضح رہے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان انجری کا شکار ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف میچز کے دوران ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی