پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو اولمپک سولیڈرٹری ڈبلیو اے بی سی لیول ون کوچنگ کورس کی میزبانی مل گی ،کورس 11دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی تکنیک اور کوچنگ معیار کو بہتر بنانے کیلے انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) کی زیر سرپرستی منعقد ہونیوالے چھ روزہ لیول ون کوچنگ کورس فیبا کوچنگ انسٹرکٹر میلان کوٹارک کی نگرانی میں ہوگا جنہیں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور سمیت محمد سمیع (کورس کوارڈنیٹر) اور ریاض ملک (ہیڈ کوچ) معاونت دینگے جبکہ کورس میں پندرہ کوچز حصہ لینگے ۔خالد بشیر نے بتایا باسکٹ بال کے تازہ قوانین سے باخبر رہنے کی بنیادی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کھیل کی ترقی کیلے کوچنگ کے معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے اور اولمپک سلیڈرٹری لیول ون کورس کے ذریعے قومی کوچز کو اپنی صلاحتیں اور کوچنگ معیار کوبہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ترقی کیلے پرعزم ہے۔۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی