اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں انگلینڈ کی اتھلیٹک کیلی ہوجکنسن نے خواتین کی 800میٹر دوڑ کا فائنل جیت کر پہلا اتھلیٹکس گولڈ میڈل جیت لیا۔ایتھوپیا کی سیج ڈوگوما نے ان مقابلوں میں دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ کینیاکی مریم مورا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، انگلینڈ کی اتھلیٹک کیلی ہوجکنسن نے خواتین کی 800میٹر دوڑ کے فائنل میں مطلوبہ فاصلہ ایک منٹ 56.72سیکنڈ میں طے کر کے اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ خواتین کی 800میٹر دوڑ میں ایتھوپیا کی سیج ڈوگوما نے ایک منٹ 57.15سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ کینیاکی مریم مورا نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی