انڈونیشیا نے اس فٹبال اسٹیڈیم کی مسمار کرنے کا فیصلہ کیا جہاں چند روز قبل میچ کے دوران بھگدڑ کے باعث 133افراد کچلے جانے کے باعث ہلاک ہوگئے تھے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ فٹبال کو مسمار کرنے کے بعد فیفا کے معیار اور تجاویز کی روشنی میں دوبارہ تعمیر کریں گے جس میں داخلی اور خارجی دروازوں کو مزید کشادہ اور ایمرجنسی انخلا کے راستے بھی بنائے جائیں گے،انڈونیشیا کی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر میں ٹیموں، شائقین اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ دوبارہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی