پاکستان کے اوپنر بیٹر صام ایوب نے کہا ہے کہ انجری سے واپسی کے بعد بہت پرجوش ہوں، پی ایس ایل میں پشاور زلمی کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں،بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔ پشاور زلمی کے سٹار بیٹر صام ایوب نے پشاور زلمی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انجری سے واپسی کے بعد پوری طرح انجوائے کر رہا ہوں ۔گرائونڈ میں واپسی کھیل کے لمحات ، کھلاڑیوں سے ملاقات اور کوچز کے ساتھ گفتگو یہ سب پھر سے کر کے مزہ ا رہا ہے، بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے اور تمام کھلاڑیوں کے ساتھ پلان کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں۔انہوں نتے کہا کہ انجری سے واپسی کے بعد بہت پرجوش ہوں اور پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں ۔ پورا سال پاکستان سپر لیگ کا انتظار رہتا ہے اور خصوصی طور پر پشاور زلمی جیسی فرنچائز میں کھیلنے سے بہت مزہ ا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی