i کھیل

انجلینا جولی کا خود کو مارنے کیلئے پیشہ ور قاتل کی خدمات لینے کا اعترافتازترین

July 30, 2024

ہالی ووڈ کی سپر سٹار انجلینا جولی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کے خیالات سے نبردآزما ہوتے ہوئے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کے لیے ایک ہٹ مین کی تلاش کی تھی۔اپنے دی فیس انٹرویو میں انہوں نے مزید تفصیل سے بتایا کہ کس طرح نیو یارک میں ایک ہٹ مین کو تلاش کرنا اتنا مشکل نہیں تھا جتنا کوئی سوچ سکتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں یقین تھا کہ ایک قتل ان کے پیاروں کو ان کی خودکشی کے جرم سے بچا لے گا اور ان کے اہل خانہ خود کو ذمہ دار محسوس نہ کریں گے۔انجلینا جولی نے بتایا کہ پیشہ ور قاتل کا جواب بہت ہمدردانہ تھا اور اس نے اداکارہ سے کہا کہ وہ اس پر مکمل سوچ بچار کے بعد دو مہینے بعد اس سے دوبارہ رابطہ کریں جبکہ بعد میں اداکارہ کا فیصلہ تبدیل ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی