انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور نے نوٹنگھم فاریسٹ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم لندن میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کے موریلو سانتوس نے 15ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو نوٹنگھم فاریسٹ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جس کو نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کے کھلاڑی کرس ووڈ نے 12 منٹ بعد میچ کے 27 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ یوں میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا، دوسرا ہاف شروع ہوا تو میچ کے 52 ویں منٹ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کے مکی وین ڈی وین نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو نوٹنگھم فاریسٹ کے خلاف ایک بار پھر 1-2 کی برتری دلا دی جس کو بڑھاتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹ پور کے ہی پیڈرو پورو نے 6 منٹ بعد ہی میچ کے 58 ویں منٹ پر ایک گول کر کے 1-3 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔ یوں ٹوٹنہم ہاٹ پور نے نوٹنگھم فاریسٹ کو میچ میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا گیا میچ 2-2 گول کی برابری پر اور اسی طرح برامل لین شیفیلڈ کے مقام پر شیفیلڈیونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی