بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔یووراج سنگھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ '' ایکس'' پر پاکستانی بیٹنگ لائن سے متعلق سوال کیا اور حیرانی کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے لکھا 'مجھے سمجھ نہیں آیا کہ جب امریکی ٹیم کی جانب سے بائیں ہاتھ کا بولر بولنگ کروارہا تھا تو فخر زمان نے اسٹرائیک کیوں نہیں لی، 'فخر چونکہ بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں اس لیے ان کے لیے اس بولر کو ہٹ لگانا یا کھیلنا آسان ہوتا'۔یووراج نے کہا 'بہر حال یو ایس اے کی ٹیم کو کریڈٹ دینا پڑے گا، وہ قابلِ تعریف ہیں جس طرح سے کپتان نے دبائو والی صورتحال میں ہوشیار اور بہترین فیصلے کیے،انہوں نے مزید لکھا کہ 'اب پاکستان کو بھارت کے خلاف لازمی جیتنا ہوگا اور انہیں یقینی طور پر بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی، چونکہ بھارت کا ورلڈکپ ایونٹ میں مضبوط آغاز ہوا ہے لہذا ہمیں ہرانا مشکل ہوگا'۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی