امریکا نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔امریکی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ میں عمان کو شکست دے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔اومان کے ال امیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں اومان نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ امریکا کی پوری ٹیم اومان کے خلاف 36 ویں اوور میں 122 رنز بناکر آٹ ہوئی۔اومان کی جانب سے شکیل احمد نے3، عامر کلیم 2، شری واستوو 2، جے اودیدرا اور سدھارتھ نے ایک ایک وکٹ لی۔123 رنز کے ہدف کے جواب میں اومان کی ٹیم 26 ویں اوور میں صرف 65 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔امریکا کی جانب سے نوستھوش نے 5، ملندکمار اور یاسر محمد نے 2،2 اورہرمیت سنگھ نے ایک وکٹ لی۔ اس طرح امریکا نے عمان کو 57 رنز سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اسکور کے کامیاب دفاع کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی