i کھیل

ہاکی میں لڑائی جھگڑے اور اختلافات کے سبب پاکستان اولمپکس کی میزبانی سے محرومتازترین

September 12, 2023

ہاکی میں لڑائی جھگڑے اور اختلافات کی وجہ سے پاکستان اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کی میزبانی سے محروم ہو گیا،انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن(ایف آئی ایچ)نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی، ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے فیصلہ سے مطلع کردیا،انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لینے کی وجوہات میں حکومت پاکستان اور اسپورٹس بورڈ کی جانب سے عدم تعاون، ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت کو بنیادی وجہ قرار دیا ہے،پاکستان سے میزبانی واپس لینے کی وجوہات میں ایف آئی ایچ نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،ایف آئی ایچ کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لیے حکومت کے تعاون اور سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ حکومت پاکستان ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ فراہم نہیں کررہا، جبکہ اولمپک کوالیفائر جیسا بڑا ایونٹ حکومت پاکستان کے تعاون کے بغیر منعقد کرانا ممکن نہیں،اس لیے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لی جارہی ہے،واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی بار اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کی میزبانی ملی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی