i کھیل

اختیارات کے غلط استعمال پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ معطلتازترین

March 21, 2025

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈاریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا اس حوالے سے وزارت بین الصوبای رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہایکورٹ نے شاہدالسلام کی پرموشن کو غیر قانونی قراردیا تھا، عدالت نے شاہدالسلام کی پروموشن کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی