ایشیاکپ انڈر 19 کے فائنل میں ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے کپتانوں میں ایک دفعہ پھر ہینڈ شیک نہیں ہوا۔ نہ ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بناتے ہوئے کپتانوں نے ہاتھ ملایا، اس سے پہلے گروپ میچ میں بھی دونوں کپتانوں میں ہینڈ شیک نہیں ہوا تھا۔ قبل ازیں ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل سمیت ایونٹ کے تینوں میچوں میں کپتان سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو میں بھی ہینڈ شیک نہیں ہوا تھا۔ نومبر میں رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے میچ میں بھی کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا تھا، تاہم کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی