i کھیل

ایرن ہالینڈ نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دیدیاتازترین

April 21, 2025

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کراچی کنگز کے بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے 'جوکر' قرار دیدیا۔ نیشنل بینک سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کے دوران آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے حسن علی کی تعریف کی اور انہیں مزاحیہ انداز میں جوکر کہا، اس موقع پر فاسٹ بولر نے انکی بات کا جواب بھی دیا۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ میں وہاب ریاض کی 113 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی