انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے فرانس کے اندر کھیلوں میں حجاب پر پابندی کی مذمت کر دی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اولمپک گیمز میں سر پر سکارف پہننے والی خواتین کھلاڑیوں پر پابندی عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا ہے کہ فرانس پہلا ملک ہے جس نے قومی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کے بین الاقوامی بنیادی حقوق کیخلاف قوانین بنائے، پیرس اولمپک 2024 میں خواتین کھلاڑیوں کے مذہبی حقوق کو سلب کرنا فرانسیسی اتھارٹی کی منافقت کو ظاہر کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی