i کھیل

ایک دن میں 130 سے زائد بچے مارے گئے، بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو توڑا گیا ،عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور شہادتوں پر پھر بول پڑےتازترین

March 19, 2025

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بیھ فلسطینیوں پر حملوں اور سیکڑوں شہادتوں پر آواز بلند کردی ۔عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ ایک دن میں 130 سے زائد بچے مارے گئے، بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو توڑا گیا ہے۔کرکٹر عثمان خواجہ نے لکھا تصور کریں کہ اگر یہ سب مخالف طرف سے ہوتا تو پھر کتنے غصے کا اظہار کیا جاتا؟ تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں، یہ بچے بس تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔انہوں نے لکھا کہ ان کے بھی نام ہیں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں، ہم اس بربریت کو معمولی نہیں بنا سکتے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ ہم پہلے ہی کر چکے ہیں۔عثمان خواجہ نے مزید لکھا کہ مجھے بالکل یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ اب بھی ہو رہا ہے، عثمان خواجہ اس سے قبل بھی فلسطینیوں سے بھرپور طریقے سے اظہارِ یکجہتی کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی