آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی نہ بخشا۔ انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل)میں گجرات ٹائٹنز سے ممبئی انڈینز کی ٹیم میں شامل ہونے والے بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو شائقین کرکٹ نے شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا، ممبئی انڈین کی کپتانی روہت شرما سے چھین کر فرنچائزز نے پانڈیا کے حوالے کی جس پر شائقین نالاں تھے۔ ممبئی انڈینز کے موجودہ کپتان ہاردک پانڈیا جب ٹاس کیلئے فیلڈ پر آئے تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی گنجائش رکھنے والے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم نے انہیں ٹرول کیا، یہی حرکت بھارتی شائقین نے چار مہینے پہلے ورلڈکپ میچ کے دوران پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ بھی یہی کیا تھا جہاں بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔ اس واقعہ پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھی شائقین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بار ایسا دیکھا انڈین کراڈ اپنے ہی کھلاڑی کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کررہا ہے۔ واضح رہے کہ احمد آباد بھارتی ریاست گجرات کا حصہ ہے جبکہ ہاردک پانڈیا بھی اسی شہر میں پیدا ہوئے تاہم اسکے باوجود انہیں بیجا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہاردک کی کپتانی میں ممبئی کی ٹیم کو گجرات کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی