i کھیل

اگر ماحول خراب ہوگا تو ٹیلینٹ پرفارمینس نہیں دے پائے گا، عاطف را ناتازترین

April 12, 2025

چیف آپریٹنگ آفیسرلاہورقلندرز عاطف را نا نے کہا ہے کہ اگر ماحول خراب ہوگا تو ٹیلینٹ پرفارمینس نہیں دے پائے گا،بابراعظم، شاہین آفریدی نے ان ہی گرائونڈز میں پرفارمینس دی، چند میچز میں قومی کھلاڑی پرفارمینس نہ ہو تو عجیب باتیں ہوتی ہیں۔ صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈائریکٹر پی ایس ایل سلمان نصیر لوو ہیں، ایکس والا فیکٹر پی ایس ایل میں لائے ہیں،اگر سلمان نصیر ایکس فیکٹر نہ لاتے تو مینار پاکستان نہ بھرتا اور ڈرافٹ تقریب کامیاب نہ ہوتی،سلمان نصیر نے پی ایس ایل افتتاحی تقریب شاندار پلان کی،زلمان نصیر نیرواں پی ایس ایل سے قبل بہت میٹنگز اور محنت کی۔عاطف رانا نے کہا لاہورقلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی منتخب کرتے ہیں،علی ترین کا اپنا موقف ہے، تنقید کرنے کا باقاعدہ فورم ہوتاہے،ملتان سلطان اونر علی ترین کو بات کرنے کے لیے درست فورم اپنانا چاہیے تھا ۔ عاطف رانا نے کہا لاہورقلندرز ٹیلنٹ ڈھونڈنے کے لیے صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں جائیگی،لاہورقلندرز چار سال اچری نمبر پر رہی، تنقید برداشت کرتے ہیں،عاقب جاوید کا کرکٹ کے لیے ایک نظریہ ہے ۔

عاقب جاوید کو پی سی بی نے اکیڈمیز میں ڈائریکٹرشپ کی آفر د ی۔ میں نے عاقب جاوید کوکہا کہ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر، آپ پی سی بی کی آفر قبول کریںعاقب جاوید نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خدمات دینی تھیں،عاقب جاوید کی خصوصیات اکیڈمیز میں ہیں لیکن انہیں ہیڈکوچ بنادیاگیا، کوئی پوزیشن ملے تو اس حساب سے انسان پلان کرتاہے،عاقب جاوید کی کوچنگ میں ہی پاکستان نے گھر میں ٹیسٹ سیریز جیتی،عاقب جاوید کو وقت دیں، اچھے رزلٹس آئیں گے ۔انہوں نے کہا نڈین پریمیئرلیگ جب شروع ہوئی تو بھارت نے کسی بھی لیگ کو شروع نہ کرنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کروڑوں میں حرجانہ دیا۔پاکستان میں پی ایس ایل کے بعد ہر شہر میں ٹی ٹونٹی لیگ شروع ہوگئی ہے ۔عاطف رانا نے کہا لاہورقلندرز کے مداح ہر شہر میں ہیں، پرفارمینس نہ ہو تو اسٹیڈیم خالی ہوجاتے ۔رانا فواد کا کام لاہورقلندرز کے لیے اب بشیرہ کرتاہے،بشیرہ اسٹیڈیم کی رونق ہیں، تماشائیوں کو انٹرنینمنٹ دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی