کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے افغانستان کے خلاف سیریز سے دستبرداری کے معاملے پر بیان جاری کردیا،نک ہوکلے نے کہا کہ یہ بڑی چیلنجنگ اور افسوسناک صورتحال ہے، ہم نے دستبرداری کے فیصلے کو ہلکا نہیں لیا اس پر حکومت سے تفصیلی مشاورت کی،انہوں نے کہا کہ ہم سیریز کھیلنے کے لیے پر امید تھے اور افغان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں تھے لیکن طالبان کے نومبر اور دسمبر کے فیصلوں نے خواتین کے بنیادی انسانی حقوق میں فرق ڈالنے کے اشارے دیے جب کہ بنیادی انسانی حقوق سیاست نہیں ہے، بنیادی انسانی حقوق میں فرق کی وجہ سے ہمیں دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی