i کھیل

افغان بالر نوین الحق کے اوسان خطا ہوگئے، 13 گیندوں کا اوور کرا ڈالاتازترین

December 17, 2024

افغانستان کے فاسٹ بالر نوین الحق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میں لائن لینتھ بھول گئے اور 6 گیندوں کا اوور 13 گیندوں کا کرایا۔زمبابوے اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔زمبابوے کی اننگز کے دوران افغان بالر نوین الحق ایسی لائن لینتھ بھولے کہ ایک اوور میں 6 وائیڈ اور ایک نو بال پھینک ڈالی، نوین الحق کو اس اوور میں ایک وکٹ بھی ملی تاہم انہوں نے اس اوور میں 19 رنز دیئے۔زمبابوے نے 145 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا تاہم افغانستان نے سیریز کے باقی 2 میچ جیت کر زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی