زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ابوظبی ٹی 10 کے 26 ویں میچ میں بنگلہ ٹائیگرز نے چنئی بریوز کسی قسم کی کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں دیا اور 27 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رابن اتھپا نے 20 رنز بنا کر تیز آغاز دیا جس کے بعد کوشل مینڈس (32) اور داسن شناکا (34) نے ٹائیگرز کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز کا مضبوط اسکور فراہم کیا۔ محمد نبی نے 15 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں اس کے بعد بریوز کا تعاقب شروع کیا تاہم وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ کپتان چریتھ اسلانکا کی بہترین اننگز کھیلی اور 26 گیندوں پر 8 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ حیدر علی نے 17 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی۔ ٹائیگرز نے بالرز بریوز کو رنز بنانے میں روکنے میں کامیاب رہے اور اسے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز محدود کرکے 27 رنز سے فتح اپنے نام کرلی۔اس جیت کے ساتھ ٹائیگرز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی