انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں 17 امپائرز اور 4 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے، اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل آفریدی بھی شامل ہیں جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔آئی سی سی حکام کے مطابق سپر سکس مرحلے اور ناک آٹ مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اگلے مرحلوں کے لئے آفیشلز کا انتخاب کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔انڈر 19 ورلڈ کپ زمبابوے اورنمیبیا میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیا بھر سے نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کے لیے دونوں ممالک میں انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی