آزادکشمیرمیں پی سی بی کی طرف سے ہونے والے کرکٹ ٹرائل میں بدترین دھاندلی ،میرٹ کاجنازہ نکال دیاگیاکارکردگی کی بجائے سفارش ،اقرباپروری اورسیاسی بنیادپرامیدواروں کوسلیکٹ کیاگیا پی سی کے ریجنل کوچ خان کے مقررکردہ نمائندے اورمقامی کوآرڈینیٹر ملی بھگت میں شامل ،متاثرین نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ ٹرائل دوبارہ لیے جائیں ورنہ ہم اسلام آبادمیں احتجاج میں مجبورہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرمیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی طرف سے ہونے والے ریجنل ٹرائل میں کارکردگی کی بجائے سفارش چل گئی پی سی بی کی طرف سے مقررہونے والے کوچ ارشداوران کے نمائندہ عتیق الرحمن نے مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کرسفارش اوررشوت کی بنیادپرامیدواروں کوسلیکٹ کیا اس سلسلے میں مظفرآباد،باغ ،راوالاکوٹ میں انڈر15،انڈر17اورانڈر19کے گزشتہ ہفتے ہنے والے ٹرائل میںحصہ لینے والے قابل اورٹیلنٹ کونظراندازکرتے ہوئے سفارشیوں کوبھرتی کرلیاگیا اس سلسلے میں پی سی بی کے قواعدکوبھی نظراندازکردیاگیا اورٹرائل کی کوئی ویڈیونہیں بنائی گئی اورنہ ہی غیرجانب دارانہ سلیکٹرزکاانتخاب کیاگیا
باغ اورمظفرآبادمیں موجودہ اورسابق وزارا حکومت نے بھی پی سی بی کوچ پردبائوکے ذریعے سیاسی بنیادوں پراپنے لڑکوں کوسلیکٹ کروایاجبکہ ٹیپ بال کھیلنے والوں اورناتجربہ کاروں کومنتخب کیا گیا یہی وجہ ہے کہ پی سی بی کے مقررکردہ کوچ اوران کے نمائندہ عتیق الرحمن نے ٹرائل کے نتائج کوآخری وقت تک چھپائے رکھا اورجولوگ ٹرائل میں شامل نہیں ہوئے تھے انہیں بعدازاں سلیکٹ کردیاگیااوررجسٹرڈپران کی جعل سازی سے حاضری ڈال دی گئی ،اس مکروہ کھیل میں مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن کی حمایت بھی انہیں حاصل تھی ،جبکہ باغ ،مظفرآبادمیں ڈائریکٹرسپورٹس اوران کے اسسٹنٹ بھی اس ملی بھگت میں شامل تھے ۔اس حوالے سے متاثرہ محمدعامر،رضوان ،عماداحمد،محمدماجدودیگرنے کہناہے کہ پی سی بی کے اعلی حکام اس زیادتی کانوٹس لیں ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں کہ آزادکشمیرکے تمام ریجن میں میرٹ کوپامال کیاگیاہے ہم اس حوالے سے ایکشن کمیٹی اوروکلا سے بھی رابطہ کرررہے ہیں اورپی سی بی حکام نے اس کاتدارک نہ کیاتوہم احتجاج بھی کریں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی