i کھیل

آسٹریلوی سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کراچی کنگز کیبولنگ کوچ مقررتازترین

April 07, 2025

کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ، آسٹریلوی سپیڈسٹر کنگز پیسرز کو ٹرین کریں گے،ٹیم اونر کراچی کنگز سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کا جارحانہ بولنگ کا فلسفہ کراچی کنگز کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شان ٹیٹ کی کوچنگ میں ہماری بالنگ لائن اپ مزید خطرناک ثابت ہوگی ،اس سے قبل شان ٹیٹ افغانستان اور پاکستان کی قومی ٹیموں کے بالنگ کوچ رہ چکے ہیں ۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی ،انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے۔ کمنٹری پینل میں الیسٹر کک کے علاوہ مارک نکولس، ڈومینک کارک،جے پی ڈومینی، مائیک ہیز مین ، مارٹن گپٹل اور اطہر علی خان بھی کمنٹری کریں گے، دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا سٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، یہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل کمنٹری میں ڈیبیو ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی