i کھیل

آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست کے بعد ثانیہ مرزا نے ٹینس کی دنیا کو خیر باد کہہ دیاتازترین

January 27, 2023

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی کو آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست ہوگئی، کیرئیر کے آخری میچ میں ثانیہ آبدیدہ ہوگئیں ،آسٹریلین اوپن ڈبلز کے فائنل میچ میں فاتح برازیلین جوڑی نے بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار روہن بھوپنا کو ہرادیا ، ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اس موقع پر کہا کہ فاتح جوڑی نے ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی،کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا اپنے آنسو روک نہ سکیں ، میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار نے کہا کہ کیریئر کا آخری میچ کھیلنے پر خوش ہوں ، میرا پروفیشنل کیریئر میلبورن سے شروع ہوا اور اپنا کیریئرختم کرنے کے لیے اس سے بہتر میدان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی ،ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہوں اور اپنے والدین اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،یاد رہے کہ 36سالہ ٹینس سٹار پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں کہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ان کا آخری گرینڈ سلام ہوگا،ثانیہ مرزا نے سال 2022کے آخر میں ریٹائرمنٹ کا پلان کیا تھا لیکن اگست میں انجری کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں

،بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سال 2005میں کیریئر کا آغاز کیا ، آبائی شہر حیدرآباد ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تو وہ بھارت میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون تھیں ، اس کے بعد وہ 2007تک عالمی رینکنگ میں شامل رہیں جہاں ان کا نمبر 27واں رہا،ٹینس اسٹار 2007میں خواتین کی سرفہرست 30خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہوئی تھیں ، اگلے چار برسوں تک ثانیہ کا شمار ٹینس کے 35بہترین کھلاڑیوں میں شامل رہا لیکن کلائی اور گھٹنے کی انجریز نے ان کے سنگلز کیرئیر کا خاتمہ کیا ،ثانیہ مرزا نے کیرئیر میں 43ڈبلیو ٹی اے اور 6گرینڈ سلام ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں ، 2009سے 2016کے درمیان انہوں نے تین ویمن ٹائٹلزاور تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیتے ،ثانیہ نے 2015میں ویمن ڈبلز رینکنگ میں عالمی نمبرایک ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا،ثانیہ مرزا کو ٹینس کے علاوہ ذاتی زندگی میں بھی کافی شہرت ملی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ان کی شادی بھی شامل ہے، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی