i کھیل

آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں کلین سویپتازترین

February 15, 2025

سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی آسٹریلیا کو 174 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کر دیا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں 282 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 25 ویں اوور میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ 29، جوش انگلس 22 اور ٹریوس ہیڈ نے 18 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے دونیتھ ویلالیگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکن بالر سیتھا فرنینڈو اور وانندو ہسارنگا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 281 رنز بنائے تھے، کوشل مینڈس 101 رن بنا کر نمایاں رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی