i کھیل

آسٹریلیا کیخلاف سیریز، پاکستان والی بال ٹیم کا اعلانتازترین

May 24, 2024

پاکستان والی بال فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنیوالی آسٹریلین والی بال ٹیم کیخلاف قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کینگروز کیخلاف مراد جہاں سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کرینگے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق آسٹریلیا کا 20رکنی اسکواڈ کل (اتوار) کو اسلام آباد پہنچیگا۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28می پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلا جایگا جبکہ دوسرا میچ 29می اور سیریز کا تیسرا میچ 30می کو کھیلا جایگا۔ چوہدری یعقوب نے بتایا کہ سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں گرین شرٹس نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوے ایونٹ کا چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ امید ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف بھی قومی والی بال ٹیم سیریز میں بہتر پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسال کے باوجود فیڈریشن قومی پلیرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے جبکہ ہماری کوشش ہے کہ قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کروایا جاے تاکہ انٹرنیشنل رینکنگ میں مزید بہتری آے۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں مراد جہاں گرین شرٹس کی قیادت کریں جبکہ محمد کاشف نوید نائب کپتان ہونگے۔ اسکواڈ میں ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فریاد علی، فخر الدین، آفاق خان، عبدالظہیر، مصور خان، محمد حماد، حیدرعلی ، ناصر علی اور محمد یاسین شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں روبن وولوچن ہیڈ کوچ، سعید احمد خان، احسان اقبال اسسٹنٹ کوچز، برازیل کے لوکاس روڈریگز فزیکل ٹرینر ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی