آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہوگئے۔مچل اسٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہوئے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ اسٹارک نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔ اسٹارک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ کپتان پیٹ کمنز، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ آل رانڈر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔اسٹیو اسمتھ ایونٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان اسٹیو اسمتھ، شان ایبٹ، الیکس کیری ، بین ڈار شیوس، نیتھن ایلس ، جیک فریزر میکگرک،ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور سپینسر جانسن شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی