آسٹریلیا کی کلیر پولوساک 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال کے تمام 8 میچوں میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ 5 ٹی ٹونٹی بھی دورے میں شامل ہیں ۔یہ تمام 8 میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز میں سابق ٹیسٹ بیٹسمین اور پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری علی نقوی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری میں شامل محمد جاوید ٹی ٹونٹی سیریز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں ون ڈے سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کام کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی