i کھیل

عماد وسیم نے بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیاتازترین

February 01, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آل رانڈر عماد وسیم نے مخصوص شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کھل بات کی اور اپنے فیصلے کو درست قرار دیا لیکن اگر پاکستان کو ان کی ضرورت ہو تو وہ واپس آنے کو بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے جو فیصلہ لیا وہ 100 فیصد درست تھا لیکن آپ کو معلوم نہیں کہ پاکستان کو آپ کی کب ضرورت ہے ، اس لیے آپ کو اس کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ صحیح انداز اور صحیح امتزاج کے ساتھ کھیلے، ریٹائرمنٹ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، میں واقعی خوش ہوں، میں اب بھی پوری دنیا میں کرکٹ کھیل رہا ہوں۔واضح رہے کہ عماد اس وقت متحدہ عرب امارات میں آئی ایل ٹی 20 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد سے وہ T10 لیگ اور بگ بیش لیگ(بی بی ایل) میں بھی نمایاں رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی