ملتان سلطانز کے سابق مالک علی خان ترین نے پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے لئے پنڈی بوائز کا نام تجویز کر دیا۔ اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک بیان میں کہا میرا خیال ہے کہ ایک نئی ٹیم کے لیے بہترین نام "پنڈی بوائز" ہے، اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بننے کے بعد راولپنڈی کی ٹیم کے پاس اپنا ایک مخصوص اسٹیڈیم ہوگا۔میرے خیال میں یہ بہترین فیصلہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے لیے سب سے پہلے بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آگیا۔ انویریکس سولر انرجی کو باضابطہ طور پر پاکستان سپر لیگ ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار دیے گئے دس بولی دہندگان میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کی تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی