آئی سی سی نے پانچویں ایشز ٹیسٹ میں گیند کی متنازع تبدیلی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی،چوتھے روز تک آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن کافی بہتر اور ہدف دسترس میں تھا، مگر عثمان خواجہ کے ہیلمٹ پر لگنے سے گیند کی شیپ خراب ہوگئی جس پر امپائر دھرماسینا اور جوئیل ولسن نے دوسری گیند کا انتخاب کیا، جس کے بعد ڈرامائی طور پر صورتحال تبدیل ہوئی اور دیگر آسٹریلوی کھلاڑی جلد آٹ ہوگئے، انگلینڈ نے میچ جیت لیا،عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ گیند تقریبا نئی اور سخت تھی جبکہ پہلے والی پرانی ہوچکی تھی، انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ میرے پوچھنے پر امپائرز نے کہا کہ باکس میں انتخاب کیلیے اور کوئی گیند نہیں تھی،اس حوالے سے آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم امپائرز کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرتے مگر یہ بات واضح ہے کہ ہر میچ سے قبل استعمال شدہ بالز کا ایک باکس تیار کیا جاتا ہے، جس گیند کو تبدیل کرنا مقصود ہو اس سے ملتی جلتی گیند ہی باکس میں سے لی جاتی ہے،ادھر اسکائی ٹی وی نے دکھایا کہ پرانی گیند اور تبدیل شدہ گیند میں کافی فرق تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی