i کھیل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے باضابطہ وارم اپ میچ فکسچر کا اعلانتازترین

May 17, 2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے باضابطہ وارم اپ میچ فکسچر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میچز پیر 27 مئی سے ہفتہ 1 جون تک پورے امریکہ میں اور ویسٹ انڈیز میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے دو مقامات پر کھیلے جائیں گے۔16 وارم اپ میچوں کی میزبانی کرنے والے مقامات گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، گرینڈ پریری، ٹیکساس ،بروورڈ کانٹی اسٹیڈیم، بروورڈ کانٹی، فلوریڈا اور کوئنز پارک اوول اور برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ہیں۔وارم اپ فکسچر فی سائیڈ 20 اوورز کے ہوں گے اور اس میں بین الاقوامی ٹی20کا درجہ نہیں ہوگا کیونکہ ٹیموں کو اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کے تمام ارکان کو میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی۔ پچھلے رائٹس سائیکل سے تبدیلی میں، ٹیموں کے پاس اب ایونٹ میں آمد کے وقت کے لحاظ سے دو وارم اپ میچ کھیلنے کا اختیار ہوگا۔جمعرات 30 مئی کو کوئنز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کا میچ شائقین کے لیے کھلا رہے گا۔ وارم اپ میچ شیڈول کے مطابق پیر 27 مئی کینیڈا بمقابلہ نیپال، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، گرینڈ پریری، ٹیکساس ،عمان بمقابلہ پاپوا نیو گنی، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ،نمیبیا بمقابلہ یوگنڈا، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ،منگل 28 مئی سری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈز، بروورڈ کانٹی اسٹیڈیم، بروورڈ کانٹی، فلوریڈا ،بنگلہ دیش بمقابلہ امریکہ، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، گرینڈ پریری، ٹیکساس ،آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیا، کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ،بدھ 29 مئی جنوبی افریقہ انٹرا اسکواڈ، بروورڈ کانٹی اسٹیڈیم، بروورڈ کانٹی، فلوریڈا،افغانستان بمقابلہ عمان، کوئنز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو ،جمعرات 30 مئی نیپال بمقابلہ امریکہ، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، گرینڈ پریری، ٹیکساس ،سکاٹ لینڈ بمقابلہ یوگنڈا، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ،نیدرلینڈز بمقابلہ کینیڈا، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، گرینڈ پریری، ٹیکساس ،نمیبیا بمقابلہ پاپوا نیو گنی، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا، کوئنز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو ،جمعہ 31 مئیآئرلینڈ بمقابلہ سری لنکا، بروورڈ کانٹی اسٹیڈیم، بروورڈ کانٹی، فلوریڈا،سکاٹ لینڈ بمقابلہ افغانستان، کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی