i کھیل

آئی پی ایل،ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ بائونڈریز لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیاتازترین

April 11, 2025

بھارتی کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) میں اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے بیٹر ویرات کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل میں 1 ہزار باونڈریز(چوکے اور چھکے) لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ آئی پی ایل کے تمام 18 سیزن میں شرکت کرنے والے محض 4 کھلاڑیوں میں شامل کوہلی اب تک 257 میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 721 چوکے اور 280 چھکے لگائے ہیں۔ کوہلی پہلے سے ہی آئی پی ایل لیگ میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں۔ جہاں تک چھکوں کی بات ہے، تو وہ کرس گیل (357) اور روہت شرما (282) کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی