i کھیل

آئی پی ایل میں خراب گیند بازی ، مچل سٹارک کو بھاری رقم وصول کرنے کے طعنے ملنے لگےتازترین

April 02, 2024

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے مہنگے بکنے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک رنز دینے کے اعتبار سے بھی سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سٹارک کو 44 لاکھ 30 ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں خریدا، ان کی ایک بال کا معاضہ 13 ہزار ڈالرز سے زائد بنتا ہے لیکن اب تک دو میچز وہ 100 رنز دے چکے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی اور اب بھارتی لوگ سوشل میڈیا پر مچل سٹارک کو اس بات کے طعنے دے رہے ہیں کہ سب سے مہنگا کھلاڑی ہونے کے باوجود پرفارمنس نہیں دے پا رہے۔ مچل سٹارک نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائی، تین وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔ موجودہ آئی پی ایل آکشن میں وہ سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، انہیں 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپوں میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے خریدا، اگر صرف آسٹریلوی ڈالرز میں حساب لگایا جائے تو ان کی ایک گیند کا معاضہ 13 ہزار سے زائد آسٹریلوی ڈالرز بنتا ہے، لیکن آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ انہوں نے اب تک دو میچز میں 100 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے، اس طرح وہ رنز دینے کے اعتبار سے بھی آئی پی ایل کے اب تک سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی