آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بھی دل ٹوٹ گیا۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان اور ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی، بالر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارا مزہ کرکرا ہوگیا، چییرمین پی سی بی نے جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ بہترین صلاحیتوں کے حامل بلے بازوں اور جان لڑانے والے فیلڈز کی ضرورت ہے، ایک بار اعلی ترین معیار اپنا کر ٹیم بنالی تو شایقین کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹیم میچ جیت جاتی تو ایک کروڑ روپے انعام دیتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی