دبئی کیپٹلز نے آئی ایل ٹی 20سیزن 2کے ایلیمنیٹر میں شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 85 رنز سے شکست دیدیاوپنر ٹام بینٹن نے 31گیندوں پر 7چوکے لگا کر 44رنز ، ٹام ایبیل نے 29گیندوں پر 6چوکے لگا کر 41رنز، کپتان سیم بلنگز نے 26 گیندوں پر 2چوکے اور 2چھکے لگا کر 46رنز اور سکندر رضا نے 19گیندوں پر 5چوکے اور ایک چھکا لگا کر 40رنز بنائے۔ دبئی کیپیٹلز نے 5وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔نائٹ رائیڈرز اس چیلنج کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور اسکاٹ کگلین (17رنز دیکر 4وکٹیں)، ظہیر خان (25رنز دیکر 2 وکٹ)اور سکندر رضا (27رنز دیکر 2وکٹ)کی عمدہ باولنگ کی بدولت 103رنز پر آوٹ ہو گئی۔ اس فتح کے بعد کیپیٹلز کوالیفائر 2میں پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل نائٹ رائیڈرز نے کیپٹلز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔سکندر رضا ایک بار پھر دبئی کیپیٹلز کے ہیرو بن کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی مجھے کوئی کردار دیا جائے گا تو میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ ہم نے سوچا کہ اگر ہم 160رنز بنا لیتے ہیں تو انہیں جیتنے کے لیے اچھی بیٹنگ کرنی ہوگی۔ اور اس بار ہم 188رنز بنائے تو ہمیں صرف پاور پلے میں وکٹیں حاصل کرنا تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی